یمن پر امریکی ڈرون حملے جاری
Jul ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
امریکہ کے ڈرون طیارے نے جنوبی یمن پر بمباری کی ہے
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق صوبہ شبوہ میں امریکی ڈرون حملے میں تین عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے شبوہ میں اس گاڑی پر بمباری کر کے تباہ کر دیا جو ایک ہائی وے پر اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی-
امریکہ وہ واحد ملک ہے جو یمن میں فضائی حملوں کے لئے ڈرون طیارے استعمال کر رہا ہے- اس سے قبل صوبہ صنعا کے شہر نھم پر سعودی عرب کے فضائی حملوں میں دس عام شہری جاں بحق ہوگئے-
سعودی عرب اور علاقے کے بعض عرب ممالک امریکہ کی حمایت سے گذشتہ ایک برس سے زیادہ عرصے سے یمن پر وحشیانہ بمباری کر رہے ہیں تاکہ اس ملک کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لا سکیں-