شام میں فوجی تنصیبات میں دھماکا
شام کے علاقے حلب میں فوجی تنصیبات کے قریب شدید دھماکا ہوا ہے
سنیچر کی رات شام کے فوجی دفاعی کارخانے میں ہونے والے دھماکے کے بعد تنصیبات کے ایک حصے میں آگ لگ گئی لیکن امدادی ٹیموں کی کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے- حکام کے مطابق ابتدائی جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکے کی وجہ ، تکنیکی غلطی تھی-
دہشت گردوں سے وابستہ بعض ذرائع ابلاغ نے ان دھماکوں کی وجہ ایک ہیلی کاپٹر کے علاقے میں موجود دیگر ہیلی کاپٹروں سے ٹکرانا بتائی ہے- ابھی تک اس دھماکے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے- درایں اثنا شامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شام کی فوج نے سنیچر کو شہر لاذقیہ کے شمالی علاقے کنسبّا کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے-
اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے کنسبّا کے اسٹریٹیجک علاقے کے ساتھ ہی طوبال،شلّف کے علاقوں اور شہر لاذقیہ کے شمال میں دو ٹیلوں کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے-
العالم نے شامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دیرالزور کے جنوب میں واقع جفرہ اور جبل ثردہ دیہاتوں کے مضافات پر داعش کے فضائی حملوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں-