افافغان فضائیہ کے حملوں میں کم سے کم پچیس طالبان ہلاک
Jul ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
افغان فضائیہ کے حملوں میں کم سے کم پچیس طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہلمند کے گورنر ہاوس کے ترجمان نے بتایا کہ ہے کہ افغان فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے گریشک کے علاقے میں طالبان کے ٹھکانوں پر دو بار بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں پچیس طالبان ہلاک ہو گئے۔
ادھر پل خمری کے علاقے میں افغان فضائیہ کے ایک اور حملے میں کم سے کم چھے مسلح دہشت گرد مارے گئے ہیں۔