Jul ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں بحرینیوں کا مظاہرہ

بزرگ بحرینی عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت اور آل خلیفہ کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف راتوں کو ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے

بحرین میں الدراز سمیت اس ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ منگل کی رات بھی جاری رہا - بحرینی مظاہرین نے منگل کی رات بھی الدراز میں آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے مظاہرے کئے- بحرینی مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا " اے دنیا والو کیا بحرین میں آل خلیفہ کے جرائم کے منتظرہو"

درایں اثنا آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کے قریب ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ بڑھنے کے بعد آل خلیفہ کی فوجی اور بکتربند گاڑیوں نےالدراز میں اس اسکوائر پر حملہ کر دیا جہاں مظاہرین دھرنا دیئے بیٹھے تھے-  بحرین کے بزرگ مذہبی پیشوا آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر بھی حملے کی خبریں ہیں-

ٹیگس