Jul ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • نائجیریا: پردے پرعائد پابندی کے قانون کی منسوخی

نائجیریا میں پردے پرعائد پابندی کی منسوخی پر مقامی مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

نائجیریا کے صوبے لاگو‎‎س میں طالبات کے پردے پرعائد پابندی کو عدالتی حکم کے تحت منسوخ کردیا گیا ہے۔

.اطلاعات کے مطابق نائجیریا کی دو طالبات کی جانب سے پردے پرعائد پابندی کے قانون پر نظرثانی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے قانون کو منسوخ کرنے کا حکم سنایا۔

نائجیریا کی حکومت نے تین سال قبل طالبات کے پردہ کرنے پر پابندی لگائی دی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اپیل کورٹ نے حکومت کی جانب سے پردے پرعائد پابندی کو منسوخ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکم تعصب پر مبنی ہونے کے ساتھ ہی طالبات کے حقوق پرڈاکہ ہے بنابریں مسلمان طالبات اس حکم کے بموجب پردہ کرکے اسکول جا سکتی ہیں۔ پردے پرعائد پابندی کے قانون کی منسوخی پراگرچہ حکومت کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم مسلمانوں نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے مسرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس