افغانستان: کابل میں مظاہرے کے دوران دھماکے
Jul ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مظاہرے کے دوران یکے بعد دیگرے ہونے والے دو دھماکوں میں دو سو ساٹھ سے زائدافراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب کابل کی ہزارہ شیعہ برادری کے ہزاروں افراد اربوں ڈالر کے پاور پروجیکٹ کے مجوزہ روٹ کے خلاف مظاہرے کیلئے اکھٹے ہوئے تھے ۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کی۔
افغان حکام کے مطابق یہ حملے خود کش تھے جن کی زد میں آ کرکم سے کم ساٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے میں دو سوافراد زخمی بتائے جاتے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔