کابل دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ
Jul ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مظاہرے کے دوران ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد ڈھائی سو سے تجاوز کرگئی ہے۔
العالم ٹیلی ویژن نے افغان وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابل میں ہزارہ برادری کے مظاہرے کے دوران ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اکسٹھ ہوگئی ہے۔ دوسو سات سے زائد افراد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں۔
دھماکہ ہفتے کے روز اس وقت ہوا جب کابل کی ہزارہ برادری کے لوگ روشنی تحریک کے تحت ، برآمداتی بجلی کے روٹ میں تبدیلی کے لئے مظاہرہ کر رہے تھے۔ابتدائی خبروں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بیس اور زخمیوں کی تعداد ایک سو ستر بتائی گئی تھی۔دہشتگرد گروہ داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ افغان طالبان نے دھماکے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔