Jul ۲۳, ۲۰۱۶ ۲۱:۰۴ Asia/Tehran
  • ترکی میں ایک ہزار اسکولوں کو بند کرنے کا حکم

ترکی کے صدر نے ملک میں ایک ہزار پرائیویٹ اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

 ترکی میں تین ماہ کی ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اپنے پہلے حکم میں ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ملک بھر میں ایک ہزار پرائیویٹ اسکولوں کو بند اور مشبتہ افراد کو بغیر فرد جرم عائد کیے حراست میں رکھنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

رجب طیب اردوغان نے بدھ کے روز ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام سے فوجی بغاوت میں ملوث عناصر کو تیزی کے ساتھ ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

 ترک حکام نے مسلح افواج، پولیس، عدلیہ اور محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر چھانٹی کی ہے اور امریکہ میں مقیم مذہبی اور سیاسی رہنما فتح اللہ گولن کے حامیوں کو برطرف کردیا ہے۔ 

ترک حکومت فتح اللہ گولن کو ناکام بغاوت کا اصل ذمہ دار قرار دیتی ہے جس کی انہوں نے تردید کی ہے

ٹیگس