Nov ۲۲, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی، اقوام متحدہ کی نااہلی پر شدید تشویش

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانچسکا آلبانیزی نے دنیا بھر کے بحرانوں سے نمٹنے میں اقوام متحدہ کی نا اہلی و ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صیہونی حکومت نسل کشی کر رہی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام  مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ فرانچسکا آلبانیزی نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور اس سے منسلک اداروں کی نااہلی اور جرائم کی روک تھام میں ناکامی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

فرانچسکا آلبانیزی نے خبردار کیا کہ اگر اقوام متحدہ  کی کارکردگی ایسے ہی رہی تو وہ بہت جلد اپنی اہمیت،افادیت اور مرکزیت کھو دے گا۔

ہمیں فالو کریں:

  Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

ٹیگس