ایران کے ساتھ تعاون کرنے پر امریکہ کی جانب سے ہندوستانی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں
امریکی حکومت نے اپنی دشمنانہ پالیسیاں جاری رکھتے ہوئے کئی ہندوستانی کمپنیوں اور افراد پرایران کی آئل تجارت میں تعاون کی بنا پر پابندی عائد کردی ہے
سحرنیوز/ہندوستان: روزنامہ بزنس اسٹینڈرڈ کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ کئی ہندوستانی کمپنیوں اور افراد کو ایران سے متعلق پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ اقدام تہران کے خلاف واشنگٹن کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کا تسلسل ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول اور ایف اے سی نے مہاراشٹر میں قائم آر این شپ مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ، پونے میں ٹی آر سکس پیٹرو انڈیا اور ال ال پی او کو خصوصی طور پر پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ہندوستان، پاناما اور سیشلز جیسے ممالک کے سترہ اداروں، افراد اور جہازوں پر ایرانی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت میں کردار ادا کرنے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکی محکمہ خزانہ نے اکتالیس اداروں، افراد، بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں کو پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok