غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری لبنان پر ایک بار پھر فضائی حملے
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج ایک بار پھر مشرقی اور جنوبی لبنان پر حملہ کر کے جنگ بندی کی ایک بار پھرخلاف ورزی کی۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فارس نیوز ایجنسی نے لبنانی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مشرقی لبنان کے علاقے البقاع کے طاریا اورشمسطارنامی قصبوں پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے دو بار بمباری کی جبکہ جنوبی لبنان کے المحمودية اورالجبور کے علاقے پر بھی حملے کئے۔
اس سے قبل بھی غاصب صیہونی حکومت نے لبنان کے مختلف علاقوں پر کئی بار حملے کر کے جنگ بندی کی واضح خلاف ورزی کی تھی۔
جبکہ جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں واقع عین الحلوۃ کیمپ پر صیہونی فوج کے ڈرون حملےمیں تیرہ افراد شہید اور چار دیگر زخمی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ جنوبی لبنان کے بنت جبیل علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کےنتیجے میں متعدد طلبا جو گاڑی میں یا اس کے اطراف میں موجود تھے شدید زخمی ہوئےتھے-
لبنانی پارلمینٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم جاری رہنے کے سبب، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن عام شہریوں، بچوں اور طلبا وغیرہ کو اپنے مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے-
انہوں نے کہا کہ لبنان ، سلامتی کونسل میں اپنی شکایات کا سلسلہ جاری رکھے گا اور سلامتی کونسل کو بھی اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کے لیے کا ہنگامی اجلاس بلانا چاہئے-
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok