Nov ۲۲, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکی ایوی ایشن اتھارٹی نے وینزویلا کی فضائی حدود کو خطرناک قرار دیا

امریکہ کی ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنی تمام فضائی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وینز ویلا کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی وجہ سے اس ملک کی فضائی حدود تمام پروازوں کیلئے خطرناک ہو گئی ہیں

: سحرنیوز/دنیا   امریکی ایوی ایشن اتھارٹی نوٹم (NOTAM) نے کہا ہے کہ اس وقت وینز ویلا کے ایر پورٹ پروازوں کی لینڈنگ، ٹیک آف اور مسافروں کیلئے خطرناک ہو گئے ہیں۔

 

امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کا اعلان ایسے میں سامنے آيا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران واشنگٹن اور کاراکاس کے مابین سیاسی اور فوجی کشیدگی بہت بڑھ گئی ہے اور امریکہ نے وینزویلا کو حملے کی دھمکی دینے کے علاوہ وینزویلا کے خلاف پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔ امریکا گزشتہ ستمبر سے اب تک بین الاقوامی سمندر میں وینزویلا کی کم سے کم بائیس کشتیوں پر حملے کرچکا ہے جن میں سو سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

ٹیگس