نائیجیریا: آیت اللہ شیخ زکزکی کی جسمانی حالت تشویش ناک
نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی بیٹی نے کہا ہے کہ ان کے والد کی جسمانی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ سات مہینے پہلے فوج نے ان کے گھر پر حملہ کر کے انھیں زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا تھا اس کے علاوہ ان کے تین بیٹوں سمیت ان کے سینکڑوں حامیوں کو قتل کر دیا تھا۔
آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی بیٹی سہلا زکزکی نے کہ جو کچھ عرصہ تک اپنے والد کے ساتھ قید رہی ہیں، پریس ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے حملے میں ان کے والد کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی اور ممکن ہے ان کی دوسری آنکھ کی بینائی بھی فوجی جارحیت کے دوران لگنے والے زخموں کی وجہ سے چلی جائے۔
نائیجیریا کی اسلامی تحریک کا کہنا ہے کہ شیخ زکزکی کو طبی امداد فراہم نہ کرنا انتہائی نا انصافی ہے اس لیے کہ ان پر کوئی الزام نہیں ہے اور نہ ہی انھیں کسی مقدمے میں سزا ہوئی ہے۔
اس تحریک کے مطابق شیخ زکزکی کو طبی امداد فراہم نہ کرنا نائیجیریا کی حکومت کے خفیہ محرکات اور مقاصد کی عکاسی کرتا ہے۔