Jul ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • بشار اسد کی دہشت گردوں کو عام معافی کی پیشکش

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ اگر دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں توانھیں عام معافی دے دی جائے گی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بشار اسد نے یونان کے اے ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشت گردی کی کارروائیاں شروع ہونے کے وقت سے ہی ہم نے دہشت گردوں کے سامنے یہ آپشن رکھا تھا کہ اگر وہ اپنے ہتھیار زمین پر ڈال دیں تو انھیں عام معافی دے دی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت بھی اس معافی پرعمل ہو رہا ہے اور تقریبا تین سال سے جودہشت گرد اپنی معمول کی زندگی کی طرف واپس پلٹنے کے لیے ہتھیار ڈال دیتے ہیں انھیں معافی دے دی جاتی ہے۔

شام کے صدر نے مزید کہا کہ جو دہشت گرد معمول کی زندگی کی طرف واپس پلٹ آتے ہیں وہ اگر چاہیں تو سیاسی سرگرمیوں اورانتخابات میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

بشاراسد کا یہ اقدام شام میں امن قائم کرنے اور اس ملک میں خونریز تشدد اور جھڑپوں کو ختم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

واضح رہے کہ اس معافی میں وہ دہشت گردانہ جرائم شامل نہیں ہیں کہ جو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے قانون میں آئے ہیں۔

ٹیگس