Jul ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران اسلامی ، حضرت امام جعفرصادق (ع)  کے غم میں سوگوار

اسلامی جمہوریہ ایران ، فرزند رسول حضرت امام جعفرصادق (ع) کے یوم شہادت کی مناسب سے سوگوار اور سیاہ پوش ہے-

رپورٹوں کے مطابق مسلمانوں کے چھٹے امام فرزند رسول حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایران کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں مجالس عزا کے انعقاد کا سلسلہ گذشتہ رات سے ہی جاری ہے ۔

فرزند رسول صادق آل محمد (ص) حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایران کے مسلمان عوام ، مساجد امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات پراکٹھا ہو کر فرزند رسول کے غم میں عزاداری کر رہے ہیں-

مشہد مقدس سے موصولہ رپورٹ کے مطابق فرزند رسول کے غم میں پورا شہر سیاہ پوش ہے اور زائرین سے بھرا ہوا ہے - زائرین نے اس مناسبت سے خاص طور پر فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے حرم میں حاضر ہو کر نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی -

فرزند رسول کے یوم شہادت کی مناسبت سے علمی و مذہبی شہر قم میں بھی عزاداروں نے فرزند رسول کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا اور نوحہ خوانی کی اور پیغمبر اسلام (ص) کو آپ کے فرزند کی شہادت کا پرسہ دیا- 

حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام نے اپنی پوری عمرعلم و دین کی ترویج و تبلیغ میں صرف کی آپ نے درس و بحث کی ایسی نشستوں کا انعقاد کیا جن سے مسلمانوں سمیت دیگرادیان و مذاہب کے دانشوروں نے بھی استفادہ کیا -

حضرت امام جعفرصادق (ع)  نے مضبوط دلائل کے ذریعے دشمنوں کی جانب سے اسلام پرہونے والے اعتراضات کے جوابات دیئے اور مختلف علمی میدانوں میں جیّد علماء و فضلاء کی تربیت کی-

آپ کی مجلس درس میں امام شافعی ، امام مالک اور امام ابوحنیفہ جیسی شخصیتوں نے شرکت کی اور کسب فیض کیا-

اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈیو ٹیلی ویژن کا ادارہ آئی آر آئی بی اپنے تمام ناظرین ، سامعین اور قارئین کو فرزند رسول کی شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتا ہے-  

ٹیگس