ریاض وفد، کویت امن مذاکرات سے باہر نکل گیا
یمن کے مستعفی و مفرور صدر منصور ہادی کے روانہ کردہ وفد نے انصاراللہ اور قومی کانگریس پارٹی کی جانب سے اعلی سیاسی کونسل کی تشکیل پراعتراض کرتے ہوئے کویت امن مذاکرات کو ترک کر دیا
کویتی اخبارالرای کی رپورٹ کے مطابق کویت امن مذاکرات میں ریاض وفد کے نائب سربراہ عبدالعزیزجباری نے کہا ہے کہ یہ وفد اتوار کو کویت سے روانہ ہو جائے گا اوراب صلاح و مشورے کے لئے ہونے والے اجلاس کی مدت بڑھائی نہیں جائے گی-
عبدالعزیز جباری نے یمن میں قیام امن کے لئے ہونے والے کویت مذاکرات کے موقع پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ولد الشیخ سے ملاقات میں دعوی کیا کہ تحریک انصاراللہ، قومی کانگریس پارٹی اور ان کے اتحادیوں کا اعلی سیاسی کونسل تشکیل دینے کا اقدام اس کے خلاف ایک کودتا ہے جسے بین الاقوامی قانونی حیثیت حاصل ہے-
قابل ذکر ہے کہ یمن کے سابق صدرعلی عبداللہ صالح بھی اس نشست میں موجود تھے جس میں تحریک انصاراللہ اور قومی کانگریس پارٹی کے درمیان اعلی سیاسی کونسل کی تشکیل کے سمجھوتے پر دستخط ہونے والے تھے- اس کونسل میں طرفین اور ان کے اتحادیوں کے دس ارکان ہیں- اس کونسل کی تشکیل کا مقصد یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کا مقابلہ کرنا اورآئین کی بنیاد پر ملک کے سیاسی ، فوجی ، سیکورٹی ، اقتصادی اور دفتری امور کو چلانا ہے۔