Jul ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  •   مصر: سینا میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت

مصر کے علاقے جزیرہ نمائے سینا میں داعش سے وابستہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے میں دسیوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

 مصر کی فوج نے جزیرہ نمائے سینا میں داعش سے وابستہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

المصری الیوم نامی نیوز ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ مصری فوج کے ہیلی کاپٹروں نے جزیرہ نمائے سینا میں انصار بیت المقدس نامی دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پرحملہ کیا ہے- ان حملوں میں دہشت گردوں کا، دھماکہ خیز مواد اور ہتھیار بنانے والا سب سے بڑا کارخانہ بھی تباہ ہو گیا-

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ مصری فوج نے صحیح اطلاعات اور معلومات حاصل کرکے جزیرہ نمائے سینا میں رفح کے علاقے پردہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا- اس کارروائی میں دہشت گردوں کی آٹھ گاڑیاں، جن میں بم نصب تھے اور ساتھ ہی ان کی کئی موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں-

مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور سیکورٹی فورس کی کارروائیوں میں پچھلے دس روز کے دوران تین سو دہشت گرد مارے گئے ہیں-        

ٹیگس