Aug ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے، غلام علی خوشرو
    اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے، غلام علی خوشرو

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سیاسی دباؤ کی بنا پر یمن میں جنگ کی بھینٹ چڑھنے والے بچوں کے انجام پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے غلام علی خوشرو نے منگل کو مسلح جھڑپوں میں بچوں کی صورت حال کے بارے میں سلامتی کونسل میں منعقدہ اجلاس میں کہا کہ یمن میں سعودی جارح اتحاد کے جرائم کے بارے میں ماہرین کی رپورٹوں سے اقوام متحدہ کی لاتعلقی، جنگ یمن کے شکار بچوں کے حق میں خیانت ہے-

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے تاکید کے ساتھ کہا کہ بچوں کے قتل عام اور اسکولوں و اسپتالوں کی تباہی پر دنیا کا سیاسی اثرو نفوذ اور دباؤ کا شکار ہونا افسوس ناک اور تشویش ناک ہے- غلام علی خوشرو نے کہا کہ گذشتہ برس غزہ میں بچوں پر اسرائیلی حکومت کے کھلے عام جرائم کے باوجود اسے اقوام متحدہ کی بلیک لیسٹ میں نہیں ڈالا گیا اور اس سال یہی یمن کے سلسلے میں ہوا جبکہ اقوام متحدہ کے ماہرین کی مستند تحقیقاتی رپورٹ میں سعودی عرب کے جارح اتحاد کو آٹھ سو پچھتر بچوں سمیت عام شہریوں کے قتل عام کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے-

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دوہزار چودہ میں غزہ پر اسرائیلی فوج کی یلغار کے نتیجے میں پانچ سوچالیس بچوں کی شہادت اور دوہزارنو سو پچپن بچوں کے زخمی ہونے، کہ جن میں تقریبا ایک ہزار بچے ہمیشہ کے لئے مفلوج ہوگئے ہیں، کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو اس کے جرائم پر ہرگز عدالت کے کٹہرے میں نہیں کھڑا کیا گیا-

غلام علی خوشرو نے مزید کہا کہ داعش، القاعدہ اور بوکوحرام جیسے دہشت گرد اور انتہاپسند گروہ بچوں، اسکولوں اور اسپتالوں پر مسلسل حملے کررہے ہیں اور بچوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہیں-

ٹیگس