Aug ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج کی کارروائیوں میں طالبان کے سترہ عناصر ہلاک ہوگئے۔
    لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج کی کارروائیوں میں طالبان کے سترہ عناصر ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کے حکام نے لغمان اور ننگرہار صوبوں میں طالبان کو شدید جانی نقصان پہنچانے کی خبر دی ہے۔

ڈاؤن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے حکام نے ہفتے کے دن کہا کہ افغان فوج نے لغمان اور ننگرہار صوبوں میں آپریشن کر کے طالبان کے سترہ عناصر کو ہلاک کر دیا ۔

افغان حکام نے مزید کہا ہے کہ لغمان اور ننگرہار صوبوں میں طالبان کے ساتھ افغان فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں دو فوجی مارے گئے ہیں۔ اس سے  قبل جمعے کے دن بھی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں پولیس اہلکاروں اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دس طالبان ہلاک ہوگئے تھے۔

ٹیگس