Aug ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • گذشتہ پیر کو یمن کے صوبے حجہ میں واقع عبس کے علاقے میں ایک ہسپتال پر سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں تقریبا پچّیس افراد شہید اور چالیس دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
    گذشتہ پیر کو یمن کے صوبے حجہ میں واقع عبس کے علاقے میں ایک ہسپتال پر سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں تقریبا پچّیس افراد شہید اور چالیس دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

آزاد ڈاکٹروں کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب، یمن میں جان بوجھ کر رہائشی علاقوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

آزاد ڈاکٹروں کی تنظیم کے ترجمان ترزا سانکریسٹووال نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے گذشتہ آٹھ ماہ کے دوران سعودی حکام سے دو بار ملاقات کی اور ان ملاقاتوں میں انھیں یمن میں آزاد ڈاکٹروں کی تنظیم کے ہسپتالوں کے مقام کے بارے میں معلومات فراہم کیں اس کے با وجود سعودی جنگی طیاروں نے ہسپتالوں کو نشانہ بنایا۔

آزاد ڈاکٹروں کی تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن میں آزاد ڈاکٹروں کی تنظیم کے ہسپتالوں پر پانچ بار حملہ کیا جس کے نتیجے میں بیماروں اور طبی عملے کے افراد کا قتل عام ہوا اس لئے سعودی عرب کے اس اقدام کو نادانستہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، یمن میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کرتا اس لئے یمن سے اس تنظیم کے طبی عملے کو واپس بلایا جا رہا ہے۔

ادھر یمن کے ڈاکٹروں نے بھی سعودی عرب کے حملوں اور یمن کے جاری محاصرے کی بناء پر دواؤں کی شدید قلّت پر خبردار کیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ پیر کو یمن کے صوبے حجہ میں واقع عبس کے علاقے میں ایک ہسپتال پر سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں تقریبا پچّیس افراد شہید اور چالیس دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس