تمام سیاسی تحریکیں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد کی راہ ہموار کریں : قیدیوں کے امور میں یمن کی قومی کمیٹی کے سربراہ
قیدیوں کے امور میں یمن کی قومی کمیٹی کے سربراہ نے ایک پیغام میں تمام سیاسی تحریکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ عمان کے دارالحکومت میں قیدیوں کے تبادلے کے لئے ہونے والے حالیہ معاہدے پر عمل درآمد کی راہ ہموار کریں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے امور میں یمن کی قومی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضیٰ نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمان کے شہر مسقط میں طے پانے والے قیدیوں کے تبادلے کے حالیہ معاہدے کی بنیاد پر سنجیدگی سے کام لیں اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ سے گریز کریں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے اپنے ایکس پیج پر لکھے گئے ایک پیغام میں کہا کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لئے طے شدہ تاریخ ستائیس جنوری ہے لیکن بدقسمتی سے اس معاہدے میں شامل قیدیوں اور زیر حراست افراد کی فہرست کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب انصار اللہ تحریک اور مستعفی یمنی حکومت کے درمیان دوہزار نو سو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے ایک ماہ بعد بھی دوسری جانب سے قیدیوں کی فہرستیں پیش نہیں کی گئیں۔