محمود عباس سے تحریک حماس کا مطالبہ
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی انتظامیہ کے توسط سے اس تحریک کے افراد کو سرکوب کرنے کا اقدام بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
فلسطین کے انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق، تحریک حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ قومی آشتی کے بارے میں فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کا بیان، غرب اردن میں ان کے عملی اقدامات کے منافی ہے-
تحریک حماس نے محمود عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے سیکورٹی دستے، بلدیہ کے انتخابات سے اس تحریک کو حذف کرنے کے مقصد سے حماس کے حامیوں اور سرگرم کارکنوں کی سرکوبی سے باز آجائیں -
تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت کا محمود عباس سے یہ مطالبہ ہے کہ وہ نعرے لگانے کے بجائے عملی اقدامات انجام دے-
واضح رہے کہ فلسطینی انتظامیہ سے وابستہ سیکورٹی فورس صیہونی حکومت کی ہم آہنگی سے، فلسطینی مزاحمت منجملہ حماس کے افراد کو غرب اردن کے مختلف علاقوں سے گرفتار کر رہی ہے-