Sep ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان، احمد جمال
    عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان، احمد جمال

عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس ملک میں دہشت گردوں پر دباؤ بڑھانے اور دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں میں مزید ہماہنگی پر تاکید کی ہے-

عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد جمال نے پیر کو کہا کہ بغداد، روس اور امریکہ کے درمیان شام میں جنگ بندی کے نئے سمجھوتے کا خیرمقدم کرتا ہے اور اسے شام میں خون خرابے، جنگ اور افراتفری کا سلسلہ ختم کرنے کے لئے ضروری اور اہم قدم سمجھتا ہے- احمد جمال نے کہا کہ شام میں جاری کوششیں اس ملک کے بحران کے پرامن حل کا آغاز ہوسکتی ہیں-

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام میں متصادم تمام گروہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ بندی کی پابندی کریں اور سمجھوتے سے بحرانی علاقوں میں انسانی امداد پہنچانے کے لئے فائدہ اٹھائیں- روس اور امریکہ کے درمیان ہونے والے سمجھوتے میں فوجی حملے اور جھڑپیں روکنے، مسلح مخالفین اور دہشت گردوں کے درمیان فرق سمجھنے، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے لئے امریکہ اور روس کے درمیان ہماہنگی کے لئے ایک مشترکہ مرکز قائم کرنے اور بحران شام کے سیاسی حل کے لئے مذاکرات شروع کرنے پر تاکید کی گئی ہے-

ٹیگس