افغانستان میں طالبان اور داعش کے ایک سو اٹھارہ افراد ہلاک
Sep ۲۹, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۵ Asia/Tehran
افغانستان کی فوج اور سیکورٹی فورس کی کارروائی میں دہشت گرد گروہ داعش اور طالبان کے ایک سو اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ننگرہار، غزنی، پکتیا، پکتیکا، قندھار، اروزگان، غور، فراہ، قندوز، جوزجان اور ہلمند صوبوں میں افغان سیکورٹی فورس اور فوج نے آپریشن کیا ہے۔ جس میں طالبان کے اٹھانوے افراد اور تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے بیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
افغان وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن میں طالبان اور داعش کے سینتالیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
افغان وزارت دفاع نے اس آپریشن میں افغان فوج کے جانی نقصان کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔