Oct ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • گذشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب اردوغان نے بھی کہا تھا کہ ملک میں کم از کم ایک سال تک ایمرجنسی نافذ کیے رکھنا ضروری ہے۔
    گذشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب اردوغان نے بھی کہا تھا کہ ملک میں کم از کم ایک سال تک ایمرجنسی نافذ کیے رکھنا ضروری ہے۔

ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد لگائی گئی ایمرجنسی کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی قومی سلامتی کونسل نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ایک اجلاس میں جو چھ گھنٹے تک جاری رہا، ایمرجنسی کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا آغاز 19 اکتوبر سے ہوگا۔

یہ اجلاس اس ملک کے صدر کی صدارت میں منعقد ہوا-

گذشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب اردوغان نے بھی کہا تھا کہ ملک میں کم از کم ایک سال تک ایمرجنسی نافذ کیے رکھنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 15 جولائی کو بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ترکی میں تین ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی جس میں مزید توسیع کا سلسلہ جاری ہے۔

اس ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک بتیس ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور اسّی ہزار سے زائد افراد کو فتح اللہ گولن کی ہیزمت پارٹی سے رابطے کے الزام میں سرکاری عہدوں سے برطرف کردیا گیا ہے-

ٹیگس