شام میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی
Oct ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
-
شامی فوج نے روسی فضائیہ کی مدد سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں کامیابی حاصل کی ہے۔
شامی فوج نے صوبے حمص میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حمص کے مضافاتی علاقوں میں روسی فضائیہ کی مدد سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے انھیں بھاری نقصان پہنچایا۔ دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس کا طیارہ بردار بحری بیڑہ، بحریہ روم میں اس علاقے کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے جہاں شام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی حمایت میں روسی فوجی تعینات ہیں۔ اس سے قبل روس کے وزیر دفاع نے اعلان کیا تھا کہ یہ بحری بیڑہ روسی بحریہ کی حمایت کے لئے علاقے میں روانہ کیا جا رہا ہے۔