افغانستان: عوام کی جانب سے جنرل دوستم کی حمایت کا اعلان
Oct ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
-
غورماچ سے طالبان کا صفایا کرنے کے لئے جنرل دوستم کی زیرکمان فوجیوں اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔
افغانستان کے صوبے جوزجان کے عوام نے طالبان کے خلاف جنرل دوستم کی فوجی کارروائی پر اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
بعض ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبے فاریاب پر طالبان کے حملے کے بعد صوبے جوزجان کے سیکڑوں افراد نے اپنے ہاتھوں میں ہتھیار اٹھاتے ہوئے شمالی افغانستان سے طالبان کا صفایا کرنے کے لئےجنرل دوستم کی فوجی کارروائی پر اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
غورماچ سے طالبان کا صفایا کرنے کے لئے جنرل دوستم کی زیرکمان فوجیوں اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ واضح رہے کہ جنرل دوستم کے قریبی ذرائع نے منگل کے روز غورماچ سے طالبان کا صفایا کئے جانے کی خبر دی ہے۔