Oct ۲۴, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • یہ اجلاس بغداد میں دو روز تک جاری رہا جس میں بائیس ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔
    یہ اجلاس بغداد میں دو روز تک جاری رہا جس میں بائیس ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔

اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ موصل کی آزادی کے آپریشن کے موقع پر عراق میں اسلامی بیداری کے اجلاس میں مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے سنی اور شیعہ علما کی شرکت، وحدت کے سائے میں کامیابی کا عظیم پیغام ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اتوار کے روز بغداد میں اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے نویں اجلاس کی اختتامی تقریب میں اس اجلاس کا انعقاد اور میزبانی کرنے پر مجلس اعلی اسلامی عراق اور قومی اتحاد کے سربراہ سید عمار حکیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دنیا کے بائیس ملکوں سے تعلق رکھنے والے پچاس سنی اور شیعہ علما اور شخصیات کی شرکت اور عالم اسلام کے اہم مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال اور وہ بھی عراق میں، ایک بہت ہی اچھی اور مبارک بات ہے۔

سید عمار حکیم نے بھی اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران خاص طور پر رہبر انقلاب اسلامی کی کوششوں کی تعریف کی اور ایران کو مسلمانوں کے درمیان اتحاد قائم کرنے اور مظلوموں کی حمایت کے سلسلے میں عالم اسلام کا ایک اہم ملک قرار دیا۔

یہ اجلاس بغداد میں دو روز تک جاری رہا جس میں بائیس ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ مسلمانوں کے درمیان اتحاد، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور فلسطینی کاز کی تکمیل، اس اجلاس کا نعرہ تھا۔

اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی تجویز پر تقریبا چھے سال قبل تشکیل دی گئی۔

ٹیگس