Dec ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • ہر شہری وندے ماترم سے متاثر ہو کر انگریزوں کے خلاف لڑا: نریندر مودی

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو لوک سبھا میں وندے ماترم گیت کی ایک سو پچاسویں سالگرہ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ گیت آزادی کی پکار بن گیا تھا اور ہر شہری اس گیت سے متاثر ہو کر انگریزوں کے خلاف لڑ رہا تھا۔

سحرنیوز/ہندوستان  ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کے کانگریس صدر رہتے ہوئے مسلم لیگ کے دباؤ میں وندے ماترم کے ٹکڑے کر دیے گئے۔

 

ان کےاس الزام پر کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گگوئی نے وزیر اعظم کی’وندے ماترم‘ پر کی گئی تقریر کو سیاسی رنگ دینے کا سنگین الزام عائد کیا اور کہا کہ وزیر اعظم اور بی جے پی کے لوگ جتنی بھی کوشش کر لیں، پنڈت جواہر لال نہرو کے تعاون پر داغ نہیں لگا سکتے۔گورو گگوئی نے کہا کہ ’’بی جے پی کے سیاسی آبا و اجداد کا آزدای کی جنگ میں کوئی تعاون نہیں رہا۔

 

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ جس نظریئے کے لوگوں نے تحریک آزادی میں کبھی حصہ نہیں لیا، وہ آج وندے ماترم اور تحریک آزادی کی بات کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو توڑنے کا کام کیا ہے وہی آج ایک بار پھر ہندوستانی معاشرے میں خلیج پیدا کرر رہے ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس