کفر قاسم میں قتل عام کی ساٹھویں برسی کے موقع پر فلسطینیوں کا مظاہرہ
ہزاروں فلسطینیوں نے کفر قاسم کے قتل عام کی ساٹھویں برسی کی مناسبت سے مظاہرہ کیا -
فلسطین انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مظاہرین نے ہفتے کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ کنسٹ کے عرب اراکین اور عرب تنظیموں اور تحریکوں کے نمائندوں کی شرکت سے کفر قاسم گاؤں سے مظاہرہ شروع کیا اور اس گاؤں میں صیہونی حکومت کی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کفر قاسم کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا -
واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے انیس سو چھپن میں کفر قاسم کے دسیوں فلسطینی کسانوں پر جو اپنے کھیتوں سے لوٹ رہے تھے، فائرنگ کرکے اڑتالیس افراد کو شہید کردیا تھا -
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم سے نمٹنے میں بین الاقوامی برادری کی سستی اور خاموشی نے اس حکومت کو فلسطین سمیت علاقے کی قوموں کے خلاف باربار جرائم کے ارتکاب کے لئے مزید جری اورگستاخ بنا دیا ہے ۔
۔فلسطینیوں کے خلاف اورصیہونیوں کے حق میں مغربی محاذ کا اتحاد توسمجھ میں آتا ہے لیکن اس اتحاد میں سعودی عرب اورقطرسمیت بعض عرب ملکوں کا شامل ہونا ہرمسلمان بلکہ ہرانصاف پسند انسان کے لئے قابل تامل ہے۔
علاقے میں سعودی عرب اور قطر جیسی حکومتوں کا موجودہ کردار علاقے کے ممالک کے کمزور ہونے اور صیہونی حکومت کے مزید گستاخ ہونے کا باعث بن رہا ہے۔