Nov ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran
  • شمالی افغانستان میں دھماکے کے نتیجے میں سات عام شہری جاں بحق

افغانستان کے صوبے فاریاب میں ایک بس دھماکے کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے-

شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ فاریاب کے گورنر کے ترجمان 'جاوید بیدار" نے جمعے کو کہا کہ " خواجہ سبز پوش" علاقے میں افغان فوج اور طالبان کے درمیان لڑائی کے دوران بس سے ایک مارٹر گولہ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور بارہ دیگر زخمی ہوگئے-

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ مارٹر گولہ کس فریق کی جانب سے پھینکا گیا تھا- اقوام متحدہ کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران افغانستان میں جھڑپوں میں دوہزار پانچ سو ساٹھ سے زائد عام شہری مارے گئے ہیں جبکہ پانچ ہزار آٹھ سو تیس عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں-

 

 

ٹیگس