تحریک انصاراللہ یمن کے متعدد افراد سعودی حملے میں شہید
مشرقی یمن پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے جارحانہ حملے میں تحریک انصاراللہ اور اس کے اتحادیوں کے تیس افراد شہید ہوگئے-
شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ شبوہ کے ایک مقامی عہدیدار " سالم صائل نے جمعے کو بتایا کہ سعودی عرب کے جارح طیاروں نے صوبہ شبوہ کے شہرعسیلان کے مضافاتی علاقوں النقوب ، الصفراء ، اور حید بن عقیل پر بمباری کی جس کے نتیجے میں تحریک انصاراللہ اور اس کے اتحادیوں کے تیس افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے-
ایک اور خبر یہ ہے کہ شہر عسیلان کے مختلف علاقوں میں یمن کی تحریک انصاراللہ اور اس کے اتحادیوں کی ، یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں-
سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف اپنے حملوں کا آغاز کیا تھا جو اب تک جاری ہے ان حملوں میں اب تک ہزاروں عام شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں -
یمن پر حملے سے سعودی عرب کا مقصد تحریک انصاراللہ کو کمزور کرنا تھا تاہم آل سعود اپنے اس مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے-