Nov ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۳ Asia/Tehran
  • عراق کے صدر نے سامرا کے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کو غیر انسانی قرار دیا ہے۔
    عراق کے صدر نے سامرا کے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کو غیر انسانی قرار دیا ہے۔

عراق کے صدر فواد معصوم نے سامرا اور تکریت میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

عراق کے صدر فواد معصوم نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سامرا اور تکریت میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔ انھوں نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی اداروں سے کہا ہے کہ وہ اس قسم کے مجرمانہ حملوں کی روک تھام کے لئے سخت تدابیر اختیار کریں۔ سامرا میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں دس ایرانی زائرین شہید اور اسّی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ عراق کے صدر نے سامرا کے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کو غیر انسانی قرار دیا ہے۔ ادھر تکریت میں بھی ہونے والے دہشت گردانہ کار بم دھماکے میں چودہ افراد جاں بحق اور پچّیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ان دونوں دہشت گردانہ بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے۔

ٹیگس