فرزند رسول امام محمد تقی علیہ السلام کا یوم شہادت
فرزند رسول امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران،عراق، لبنان، شام، پاکستان، ہندوستان اور کئی دوسرے ممالک میں سوگواری و عزاداری کی مجالس منعقد ہو رہی ہیں ۔
سحرنیوز/ایران: حضرت امام محمد تقی علیہ السلام پندرہ ذی الحجہ دو سوبارہ ہجری قمری کو مدینہ منورہ کے قریب اس دنیا میں تشریف لائے اور ذیقعدہ ماہ کے آخر میں فرزند رسول امام محمد تقی علیہ السلام کا یوم شہادت ہے۔ اسی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا منعقد ہو رہی ہیں ۔

کاظمین میں حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کا روضہ اطہر ہے جہاں اس وقت سوگواروں اور زائرین کی بہت بڑی تعداد موجود ہے جو امام کے حضور اشکوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے- اس موقع پر سامرا میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئےگئے ہیں -

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام نے اپنے دور کے ظالم حکمرانوں کی تمام تر سختیوں کے باوجود اسلام کے درخشاں چہرے کو دنیا والوں کے سامنے پیش کیا - آپ نے اپنے علم کے بحر بیکراں سے بہت سے شاگردوں کو سیراب کیا-

غم و اندوہ کے اس موقع پر سحر عالمی نیٹ ورک اپنے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا ہے۔