Nov ۲۴, ۲۰۱۶ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
  • افغانستان کے اٹارٹی جنرل کی خواتین اور بچوں پر تشدد روکنے پر تاکید

افغانستان کے اٹارٹی جنرل نے اس ملک میں خواتین اور بچوں پر تشدد کا سلسلہ بند کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے

افغانستان کے اٹارنی جنرل محمد فرید عمیدی نے جمعرات کو کابل میں خواتین پر تشدد بند کرنے کے مفاہمتی نوٹ پر دستخط کی تقریب کے موقع پرکہا کہ افغانستان میں خواتین اور بچوں پر تشدد بند کرنے کا عزم موجود ہے- اور حکومت ، ملک کے تمام شہریوں کے لئے امن و تحفظ فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے- افغانستان کے اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ بعض رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ افغانستان ، خواتین اور بچوں کے لئے اچھی جگہ نہیں ہے لیکن اس ملک کے تمام حکام ، افغان خواتین اور بچوں کے لئے پرامن اور مطم‏ئن ماحول فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں - محمد فرید عمیدی نے کہا کہ آئین کے مطابق افغانستان ایک جمہوری ملک ہے اور تمام افغان حکام کی کوشش ہے کہ تمام احکام ، شریعت کے مطابق ہوں-

ٹیگس