عراق: موصل سے داعش کا فرار جاری
Nov ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
موصل کی آزادی کی کارروائیوں کے کمانڈر نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش بری طرح کمزور ہوتا جا رہا ہے اور موصل کا محاصرہ روز بروز تنگ ہو جانے کے بعد داعش کے عناصر وہاں سے فرار کر رہے ہیں۔
موصل آپریشنل کمان کے سربراہ نجم الجبوری نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ داعش کے عناصر موصل سے فرار کر رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں موصل سے فرار کا جو واحد راستہ بچا ہے وہ بھی بند ہو جائے گا-
مذکورہ عراقی کمانڈر کا کہنا تھا کہ داعش کے عناصر ہمیشہ عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں- عراقی فوجی کمانڈر نجم الجبوری نے کہا کہ رواں عیسوی سال کے آخرتک موصل شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا جائے گا۔