نائیجیریا کی سیکورٹی فورس کے غیرانسانی اقدامات پر بڑھتے احتجاج
دنیا بھر کے مسلمانوں اور انسانی حقوق تنظیموں کی جانب سے نائیجیریا میں شیعہ آبادی کے ساتھ اس ملک کی فوج اور سیکورٹی فورس کے غیر انسانی اور تشددآمیز رویے پر احتجاج میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں نے معاشرتی پابندیوں پر اعتراض میں اور شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ زکزاکی کو قید سے رہا کرنے کے لیے اس ملک کے مختلف علاقوں سمیت کادونا میں پرامن مظاہرے کیے۔
کادونا حکومت کی وحشیانہ اور تشدد آمیز کاروائیوں پر نائیجیریا کی مرکزی حکومت کی عدم توجہ اور اسے نظر انداز کرنا قابل غور ہے۔ گرچہ یہ تشدد آمیز رویہ گذشتہ برس دسمبر سے شروع ہوا ہے جب نائیجیرین فوج نے زاریا شہر میں مسلمانوں کے جلوس پر حملہ کیا تھا اور شیخ ابراہیم زکزاکی کو گرفتار کر لیا تھا۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ نائیجیریا کی فوج آیت اللہ زکزاکی کی گرفتاری کے بعد اس ملک کے مختلف شہروں میں تحریک اسلامی کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے-