امریکی اتحاد، عراقی شہریوں کا قاتل
Nov ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے حملوں میں ایک درجن سے زائد عراقی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔
عراقی ذرائع کے مطابق امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز موصل کے محلے البعث پربمباری کی ہے جس میں چودہ خواتین سمیت اٹھارہ عام شہر جاں بحق ہوئے ہیں۔
امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے اس سے قبل ، موصل کے اسکولی بچوں کا قتل عام کیا تھا جبکہ کرکوک میں تدفین کی رسومات پر بمباری کی تھی جس میں درجنوں افراد مارے گئے تھے۔
امریکی اقدامات پر عالمی اداروں نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کا دعوی ہے کہ غلطی سے عراقی عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم موصل کی آزادی کے منصوبے اور داعش کے ٹھکانوں کے نقشے پوری طرح واضح ہیں لہذا امریکیوں کے اس دعوے کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔