Nov ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • کہا جاتا ہے کہ صوبہ زابل افغانستان کا ایک نسبتا پرامن علاقہ ہے۔
    کہا جاتا ہے کہ صوبہ زابل افغانستان کا ایک نسبتا پرامن علاقہ ہے۔

افغانستان کے صوبے زابل کے گورنر نے جنوبی افغانستان میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 4 پولیس اہلکار کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

ریڈیو تہران کی دری سروس کی رپورٹ کے مطابق  صوبے زابل کے گورنر "بسم الله افغان مل "  نے نامہ نگاروں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے گھاٹ لگا کر ان پولیس اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ صوبے زابل کے شہر شملزوی میں گشت کر رہے تھے۔ اس حملے میں  4 پولیس اہلکار مارے گئے۔

بسم الله افغان مل کے مطابق یہ افراد صوبے قندہار کی سرحدی پولیس کے اہلکار تھے۔ طالبان گروہ نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس کمانڈر بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ زابل افغانستان کا ایک نسبتا پرامن علاقہ ہے۔ 

 

 

ٹیگس