عراق کے شہر موصل میں دھماکہ، دسیوں جاں بحق اور زخمی
شمالی عراق کے شہر موصل میں دہشت گردانہ کاروائی میں دسیوں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گردوں نے ہفتے کے روز موصل کے القادسیہ علاقے میں آئیل ٹینکر کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم چوبیس عام شہری جاں بحق ہو گئے-
مشرقی موصل میں القادسیہ کا علاقہ حال ہی میں داعش دہشت گرد گروہوں کے قبضے سے آزاد ہوا ہے-
واضح رہے کہ شمالی عراق کے صوبہ نینوا کے مرکز موصل کی آزادی کی کاروائی سترہ اکتوبر سے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے حکم سے شروع ہوئی ہے اور عراقی فوج، عوامی رضاکار فورس اور کرد پیشمرگہ ملیشیا کو اس میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور ان کامیابیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے-
موصل کو آزاد کرانے کی کاروائی میں عوام، عراق کی سیکورٹی فورسیز کا ایسے وقت میں ساتھ دے رہے ہیں کہ دہشت گرد عناصر عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں-