Dec ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • عراق: موصل کے کچھ اور علاقے دہشت گردوں کے قبضے آزاد

عراق کے شہر موصل کے شمال میں داعش دہشت گردوں کے قبضے سے مزید کچھ علاقوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔

الفرات نیوز ویب سائٹ کے مطابق عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ موصل کے شمال میں النوران سیکٹر میں عراقی فوج نے اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے چار قصبوں کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

العالم نے بھی رپورٹ دی ہے کہ عراقی فوج نے شمالی نینوا میں الحرباء اور العربی نامی علاقوں کو آزاد کرائے جانے کی کارروائی شروع کردی ہے، ان علاقوں کی آزادی کے ساتھ ہی موصل کے ایسے تمام شمالی اور مشرقی علاقے ایک دوسرے سے متصل ہو جائیں گے جو آزاد کرائے جا چکے ہیں۔

سلیمانیہ کے علاقے دربندی خان سے بھی رپورٹ ملی ہے کہ ایک دیہی علاقے میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ عراقی فوج نے عوامی رضاکار فورس کے تعاون سے موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی سترہ اکتوبر کو شروع کی ہے جس کے دوران اب تک سیکڑوں قصبوں اور دیہاتوں کو آزاد کرایا جا چکا ہے۔

ٹیگس