Dec ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • عبدالملک الحوثی نے کہا کہ یمنی عوام کو اس وقت جارحین سے مقابلے کے لیے سب سے زیادہ اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے۔
    عبدالملک الحوثی نے کہا کہ یمنی عوام کو اس وقت جارحین سے مقابلے کے لیے سب سے زیادہ اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے۔

یمنی عوام منگل کے دن، دارالحکومت صنعاء کے التحریر چوک پر اجتماع کرکے اس ملک میں قومی نجات حکومت کی تشکیل کی حمایت کا اعلان کریں گے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قومی نجات حکومت کی حمایت میں مظاہرے کی تیاری کمیٹی نے یمنی عوام سے منگل کے دن منعقد ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

یہ مظاہرہ یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی  کی دعوت پر منعقد ہوگا۔ گزشتہ سنیچر کو عبدالملک الحوثی نے یمن کے 49 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے یمنی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کو قومی نجات حکومت کی تشکیل کی حمایت کی دعوت دی تھی۔

عبدالملک الحوثی نے ایک تقریر کے دوران عوام کی خدمت کرنے اور داخلی امن و استحکام کی مضبوطی کے لیے قومی نجات حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کو اس وقت جارحین سے مقابلے کے لیے سب سے زیادہ اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے اور عوام کو اختلافات اور تفرقہ پیدا کرنے والوں کی کوششوں کو اہمیت نہیں دینا چاہیے۔ اسی طرح انہوں نے یمنی عوام سے یمن پر جارحیت کرنے والوں کے خلاف بھی مظاہرہ کرنے کی دعوت دی۔

ٹیگس