Dec ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • شام کے مختلف علاقوں میں پچاس سے زائد دہشت گرد ہلاک

شامی فوج نے حلب، ادلب اور حماہ سمیت شام کے مختلف علاقوں میں پچاس سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں دو دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں-

اطلاعات ہیں کہ "حلب آرمی" سے موسوم دہشت گرد گروہ کے سرغنہ کو شام  کے شمالی علاقے میں ہلاک کردیا گیاہے - العالم نے خبردی ہے کہ عبدالرحمن نامی خطرناک دہشت گرد نے مختلف دہشت گرد گروہوں پر مشتمل ایک اتحاد تشکیل دیا تھا  جس میں فتح الشام نامی دہشت گرد گروہ بھی شامل ہے اور اس اتحاد کا نام  "حلب آرمی" رکھا تھا -

ایک  اوررپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حلب شہر کے مغرب میں الراشدین علاقے میں شامی فوج نے ایک اور دہشت گرد گروہ فری سیرین آرمی کے ایک سرغنے " مشہور الاحمد" کو بھی ہلاک کردیا  ہے - اس درمیان شامی فوج نے حلب شہر کی فضاؤں سے پمفلٹ گرا کے مشرقی حلب میں موجود دہشت گردوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہتھیار زمین پر رکھ دیں اور شامی شہریوں خاص طور پر مریضوں اور زخمیوں کو وہاں سے باہر نکلنے کی اجازت دے دیں -

ادھر شامی فوج نے حماہ اور ادلب کے مضافاتی علاقوں میں کم سے کم پچاس دہشت گردوں کو ہلاک اور ستر سے زائد کو زخمی کردیا ہے- العہد نیوز ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے حماہ کے مضافاتی علاقوں اللطامنہ ، کفرزیتا، کفرنیل اور حماہ کے مضافاتی علاقے کفرسجنہ میں جیش الفتح دہشت گرد گروہ کے کم سے کم پچاس عناصر کو ہلاک کردیا ہے، جبکہ حلب  میں شامی فوج اور مسلح دہشت گرد گروہوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے -

دوسری جانب دہشت گردوں نے حلب کے شمالی مضافاتی علاقوں نبل اور الزھرا پر مارٹر گولوں سے حملے کرکے کم سے کم سات عام شہریوں کو زخمی کردیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں - جبکہ دہشت گردوں نے ادلب کے محصور مضافاتی علاقے  فوعا اور کفریا پر بھی حملہ کرکے دو بچوں کو زخمی کردیا -

 

ٹیگس