Dec ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • "الضمیر" نامی فلسطین کی انسانی حقوق تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 7 ہزار فلسطینی غاصب صیہونی حکومت کی جیلوں میں قیدی ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صیہونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینیوں کی غیرقانونی گرفتاریوں پر احتجاج کیا ہے۔

قدس نیٹ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان جاری کر کے تل آبیب میں مختلف ممالک کے سفارتخانوں سے فلسطینیوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کو فوری طور پر روکنے کے لیے اسرائیل پر دباو ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی قیدیوں سے متعلق مرکز نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ نومبر میں صیہونی فوجیوں نے 500 فلسطینیوں کو قیدی بنایا ہے جن میں 10 بچے اور 14 لڑکیاں اور خواتین شامل ہیں۔

 "الضمیر" نامی فلسطین کی انسانی حقوق تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 7 ہزار فلسطینی غاصب صیہونی حکومت کی جیلوں میں قیدی ہیں۔

 

 

 

 

 

ٹیگس