Dec ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • مغربی ملکوں کو دہشت گردوں کی فکر لاحق ہو گئی

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے کہا ہے کہ حلب میں میدان جنگ کا نقشہ تبدیل ہوتے ہی مغربی ملکوں کو دہشت گردوں کی فکر لاحق ہوگئی ہے -

 بشار جعفری نے نیویارک میں ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک یہ کہہ رہے ہیں کہ حلب میں کچھ افراد لاپتہ ہوگئے ہیں ، میں ان سے یہ کہنا چاہوں گا کہ وہ واضح کریں کہ جو لوگ لاپتہ ہوئے ہیں وہ شامی عوام ہیں یا دہشت گرد عناصر ہیں جنھوں نے عام شہریوں کو محاصر میں لے رکھا ہے - اقوام متحدہ میں شام کے مندوب نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حلب میں دہشت گردوں کی شکست استقامتی محاذ کے حق میں ہے کہا کہ مغرب دہشت گردوں کی اسلحہ جاتی مدد کرکے کوشش کررہا ہے کہ  مشرقی حلب میں دہشت گردوں کے خلاف شام اور روس کے حملوں کو روک دے - لبنان کے المیادین ٹیلی ویژن چینل نے حلب کے قدیمی محلوں باب النصر اور باب الحدید میں بنائی گئی سرنگوں کی تصاویر دکھائی ہے جن کو دہشت گردوں نے ہتھیاروں کے گوداموں میں تبدیل کررکھا تھا

ٹیگس