Dec ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • استنبول میں دہشت گردانہ بم دھماکے، اڑتیس جاں بحق، ایک سو چھیاسٹھ زخمی، ترک وزیراعظم کا ایک روزہ عام سوگ کا اعلان

ترکی کے وزیراعظم نے استنبول میں ہفتے کی رات ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کے بعد کہ جن میں اڑتیس افراد جاں بحق اور ایک سو چھیاسٹھ زخمی ہو گئے تھے، ملک میں ایک روزہ عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیراعظم بن علی ییلدریم کے حکم پر ملک کے اندر اور ملک سے باہر ترکی کے سفارت خانوں اور نمائندہ دفتر میں اس ملک کا پرچم سرنگوں رہا۔ ترکی کے وزیراعظم نے استنبول میں دہشت گردانہ حملے کرنے والوں کو انسانیت کے دشمن اور مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردانہ اقدامات قابل مذمت ہیں۔ترک وزیراعظم نے استنبول بم دھماکوں میں ترک شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے عوام اپنی یکجہتی کے ذریعے دشوار دنوں کو گزار لیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران ترکی کے مختلف علاقوں خاص طور پر استنبول میں متعدد دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں کہ جن میں سے بعض کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔موسم گرما میں استنبول ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں کہ جس کے بارے میں ترک حکام کا کہنا تھا کہ یہ حملہ داعش نے کیا ہے، پینتالیس افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس