Dec ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • افغان صدر کی جانب سے طالبان کو مذاکرات کی دعوت

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ایک بار پھر طالبان کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

تہران کی پشتو ریڈیو سروس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے پیر کے روز عید میلادالنبی (ص) کی مناسبت سے ایک تقریب میں طالبان گروہ سے اپیل کی کہ وہ امن و صلح کے منادی پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی پیروی کرتے ہوئے افغان فریقوں کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہو۔انھوں نے افغانستان کے علمائے کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ ملک میں امن و سلامتی کے قیام میں تعاون سے متعلق ان افراد کو دعوت دینے کے لئے جو دشمنوں کے ہاتھوں دھوکہ کھائے ہوئے ہیں، متحدہ قومی حکومت کی حمایت کریں۔واضح رہے کہ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بھی بارہا طالبان کو مذاکرات میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ اپنے ملک میں امن و سلامتی کا قیام، افغان عوام کی دیرینہ آرزو ہے۔

ٹیگس