Dec ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • بحرینی علماء کی جانب سے آمریت مخالف رہنما کی حمایت کا اعلان

بحرین کے علماء نے ملک کے سرکردہ سیاستداں اور آمریت مخالف رہنما شیخ علی سلمان سے یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

بحرینی علما کے جاری کردہ بیان میں آمریت مخالف سیاسی جماعت جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کو طویل قید کی سزا دیئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیرمنصفانہ اور ظالمانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سامراجی ملکوں اور خاص طور سے برطانیہ کی خفیہ ایجنسیوں کو اس فیصلے کا اصلی محرک قرار دیا گیا ہے جو بحرینی عوام کی سرکوبی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور متعصبانہ طرز عمل میں بحرین کی شاہی حکومت کی کھلم کھلا حمایت کر رہی ہیں۔
علمائے بحرین کے جاری کردہ بیان کے مطابق غیرمنصفانہ اور ظالمانہ فیصلوں کے ذریعے ملک میں سیاسی اور جمہوری اصلاحات کے لئے شیخ علی سلمان کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت کی اپیل کورٹ نے اپنے ایک حکم کے ذریعے سرکردہ سیاستداں اور جمعیت وفاق ملی کے رہنما شیخ علی سلمان کو بے بنیاد الزامات کے تحت نچلی عدالت سے سنائی جانے والی نو سال قید کی سزا کی توثیق کر دی ہے۔

 

ٹیگس