افغانستان: قندھار ایئرپورٹ کی خاتون ملازمین کا قتل
Dec ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
افغانستان میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے قندھار ایئرپورٹ کے چھے کارکنوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
افغانستان کے صوبہ قندھار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان صمیم اخپلواک نے کہا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے قندھار ایئرپورٹ کی خواتین ملازمین کی گاڑی کو روکا اور گاڑی میں سوار پانچ خواتین اور مرد ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کر دیا- صمیم اخپلواک نے کہا کہ ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور کسی گروہ یا شخص نے اس واقعے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے- افغان حکام، عام طور پر طالبان کو اس طرح کے حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں- واضح رہے کہ قندھار کا شمار افغانستان کے بدامن صوبوں میں ہوتا ہے جہاں اکثر دہشت گردانہ حملے اور جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں-