افغانستان ؛ شدید بارش و برف باری سے بیسیوں افراد ہلاک
Jan ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
افغانستان میں شدید بارش و برف باری سے بیسیوں افراد ہلاک ہو گئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: افغانستان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق صوبے پروان، وردک، جنوبی قندھار، شمالی جوزجان، فاریاب اور وسطی بامیان سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ بدھ سے برف باری اور بارش جاری ہے۔
برف باری کےسبب اہم شاہراہیں بلاک ہیں ۔طالبان کے ڈیزاسٹر منیجمینٹ کے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان بھر میں گزشتہ تین دنوں کے دوران شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے اکسٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
برف باری آئندہ چند روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔